29/September/2025

کرم میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے قبائلی رہنما حسین خان اورکزئی ہلاک

👁️ 332 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے قبائلی رہنما حسین خان اورکزئی ہلاک

کرم میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے قبائلی رہنما حسین خان اورکزئی ہلاک

پاراچنار +  پپشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مقامی شدت پسندوں نے جاسوسی کے الزام میں قبائل رہنما حسین خان اورکزئی کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

 

کرم پولیس کے مطابق، حسین خان اورکزئی وسطی کرم کے علاقے سرہ غوڑگہ پستونی سے موٹر سائیکل پر بگن کی طرف جا رہے تھے کہ فتح خان کرونہ کے علاقے میں شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق، شدت پسندوں نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے جنازہ نہ کرنے کا اعلان کیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کسی نے بھی جنازے میں شرکت نہیں کی۔ اس وجہ سے مقتول کی جسد خاکی کو پشاور منتقل کیا گیا اور بڈھ بیر میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

دوسری جانب، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کاظم گروپ نے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام جاسوسی کے الزام کے تحت کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ وسطی کرم میں گزشتہ چند ماہ کے دوران فائرنگ اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس نے علاقے میں سیکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C