کرم: پاراچنار میں فوجی گاڑی کی ٹکر سے ایک بھائی ہلاک، دوسرا زخمی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
کرم: پاراچنار میں فوجی گاڑی کی ٹکر سے ایک بھائی ہلاک، دوسرا زخمی
پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مزدور ہلاک جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال پاراچنار کے سامنے مین روڈ پر لاش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے حادثہ متاثرین کے رشتہ داروں اور علاقے کے عمائدین نے کہا کہ دو مزدور بھائی کام ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ پاراچنار کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے عابد حسین نامی موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی چل بسا جبکہ اس کا دوسرا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد باوردی ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور زخمی مزدور نے زخمی حالت میں تیس کلو میٹر تک موٹر سائیکل پر گاڑی رکوانے کیلئے پیچھا کیا۔
مقررین نے متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
ڈی پی او کرم اور پاکستانی فوج کے کرنل واقعے کے بعد ہسپتال پہنچے اور کہا کہ واقعے کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C