کرم، اورکزئی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے، پانچ ہلاک، کئی زخمی
👁️ 382 بار دیکھا گیا
کرم، اورکزئی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے، پانچ ہلاک، کئی زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستانکے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے اضلاع کرم، اورکزئی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر یکے بعد دیگرے حملوں اور دھماکوں میں کم از کم دو اہلکار ہلاک، متعدد زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سینٹرل کرم کے علاقے ڈوگر میں جوگی قلعہ کے مقام پر پاکستانی طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت شاہین کے نام سے ہوئی ہے۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
جوگی قلعہ، کرم اور اورکزئی کی سرحد پر واقع ایک اہم اسٹریٹیجک مقام سمجھا جاتا ہے، جہاں ماضی میں بھی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔
ادھر اورکزئی میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی کے مطابق یہ واقعہ اپر اورکزئی کے علاقے کڑاپہ میں پیش آیا۔
دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چیک پوسٹ کی چار دیواری کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے وانا میں توئی خولہ کے علاقے کوٹکی گومل کے ٹو اور کوٹ اعظم پوسٹ پر بھی دہشتگردوں نے حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ان علاقوں میں شدت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث سرحدی اضلاع میں الرٹ لیول بلند کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C