کرم، لوئر دیر اور بنوں میں سیکورٹی فورسز پر 3 حملے، 4 حملہ آور ہلاک، 7 اہلکار زخمی
👁️ 351 بار دیکھا گیا
کرم، لوئر دیر اور بنوں میں سیکورٹی فورسز پر 3 حملے، 4 حملہ آور ہلاک، 7 اہلکار زخمی
پاراچنار / دیر / بنوں (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے تین مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کو شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑا، جن میں چار حملہ آور ہلاک اور سات سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
قبائلی ضلع کرم کی تحصیل بگن میں واقع مندوری پڑاؤ چیک پوسٹ پر پاکستانی طالبان سے منسلک شدت پسندوں کے ایک گروہ نے حملے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق دو درجن سے زائد حملہ آوروں نے سنائپرز اور خودکار ہتھیاروں سے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی میں کم از کم چار حملہ آور ہلاک ہو گئے، جبکہ کرم ملیشیا کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
دوسری جانب ضلع لوئر دیر کی تحصیل لال قلعہ میدان کے علاقے سوری پاؤ میں واقع گل پولیس چیک پوسٹ پر آج رات 9 بج کر 15 منٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا اہلکار کانسٹیبل عالمگیر زخمی ہو گیا۔ حملے کے بعد فورسز نے جوابی فائرنگ کی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ادھر ضلع بنوں میں تھانہ میریان ایک بار پھر کواڈ کاپٹر حملے کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے تھانے پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا جس میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ کواڈ کاپٹر پولیس فائرنگ کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا بنیادی ہدف تھانے پر نصب تھرمل کیمرہ تھا۔
سیکیورٹی ذرائع ان واقعات کو شدت پسند گروہوں کی منظم سرگرمیوں سے جوڑ رہے ہیں، جبکہ حکام نے ان علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C