کرم، ہنگو، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے آپریشنز
👁️ 303 بار دیکھا گیا
کرم، ہنگو، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے آپریشنز
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا گرفتار کیا اور بھاری اسلحہ برآمد کیا۔
ہنگو پولیس کا بڑا آپریشن
ضلع ہنگو کے تھانہ دوابہ اور عظیم آباد درسمند میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گرد عمر ولد محمد امین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی میں بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں مشین گن، ایم فور رائفل، ریپیٹرز، رائفلز، پستول، ہینڈ گرنیڈز، کارتوس اور دیگر سامان شامل ہے۔ گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔
کرم میں تڑالی پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ
قبائلی ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی تڑالی پوسٹ پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے صدہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان: دہشت گرد کا گھر مسمار
قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے سید آباد میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گرد رحمان بہادر کے گھر کو مسمار کر دیا۔ رحمان بہادر متعدد دہشت گردانہ واقعات میں مطلوب تھا۔
جنوبی وزیرستان میں 3 دہشت گرد ہلاک
قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقوں نرگسائی اور کراباغ میں سکیورٹی فورسز نے پاکستانی طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4536 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C