کرک میں شدت پسندوں کا حملہ، تین ایف سی اہلکار اور ایک ڈرائیور ہلاک
👁️ 305 بار دیکھا گیا
کرک میں شدت پسندوں کا حملہ، تین ایف سی اہلکار اور ایک ڈرائیور ہلاک
کرک (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں واقع گرگری آئل فیلڈ پر شدت پسندوں کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار اور ان کے ہمراہ ڈیوٹی پر تعینات ایک ڈرائیور ہلاک ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق لکی مروت اور ٹانک سے ہے۔ یہ اہلکار آئل فیلڈ کی سکیورٹی پر مامور تھے جب نامعلوم شدت پسندوں نے ان پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ سکیورٹی ادارے اور مقامی انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ہلاک شدگان کی میتیں آبائی علاقوں روانہ کی جا چکی ہیں۔
لکی مروت میں دو لاشیں برآمد، ایک اور ایف سی اہلکار فائرنگ میں ہلاک
ادھر لکی مروت کے محلہ ریلوے سٹیشن کے قریب لکی پل سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں چھٹی پر گھر آئے ایف سی اہلکار عطا الرحمن کو گھر کے ساتھ بیٹھک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C