کرکٹ کا تاریخی و انوکھا واقعہ: جب 1 گیند پر 286 رنز بنے
👁️ 149 بار دیکھا گیا
کرکٹ کا تاریخی و انوکھا واقعہ: جب 1 گیند پر 286 رنز بنے
بینبری (نیوز ڈیسک) کرکٹ کی تاریخ کئی عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے لیکن آج جس واقعے کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں اسے سن کر آپ کے لئے یقین کرنا بے حد مشکل ہوگا۔
اگر کوئی آپ سے سوال کرے کہ ایک گیند پر زیادہ سے زیادہ کتنے رنز بن سکتے ہیں تو یقیناً آپ کا جواب ہوگا کہ اگر نو بال پر چھکا بھی لگ جائے تو کل ملا کر 7 رنز بنتے ہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو جس واقعے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں وہ انتہائی حیران کن اور ناقابل یقین ہے، واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ 1894 میں بینبری کے میدان پر وکٹوریا اور ویسٹرن آسٹریلیا کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا۔
وکٹوریا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے میدان میں آئی تو اوپننگ بلے باز نے پہلی ہی گیند کو ہوا میں کھیل دیا، یہ گیند حیران کن طور پر میدان میں موجود ایک درخت میں جا کر پھنس گئی، ایسے میں بلے بازوں نے پچ کر رن بھاگنا شروع کردیئے۔
فیلڈنگ ٹیم کی جانب سے امپائر کو گیند کھو جانے کی اپیل کی گئی تاہم امپائر نے اس اپیل کو مسترد کردیا کیونکہ گیند درخت میں اٹکی ہوئی نظر آرہی تھی۔
فیلڈر گیند کو درخت سے نکالنے کی تگ و دو میں لگے رہے مگر اس دوران بلے باز بھی رنز بھاگتے ہی رہے، درخت کے طویل قامت ہونے کے باعث پھنسی ہوئی گیند کو نکالنے کا کوئی حل نظر نہ آیا تو امپائر نے درخت کاٹنے کا حکم دے دیا۔
درخت کاٹنے کے لئے جب کلہاڑی کی تلاش کی گئی تو وہ نہ مل سکی، ایسے میں فیلڈنگ ٹیم نے بندوق کے ذریعے گیند پر نشانے لگائے گئے۔
جب تک گیند کو درخت سے آزاد کروا کر کریز کی جانب پھینکا گیا تب تک بلے باز 286 رنز بھاگ چکے تھے جو تقریباً 6 کلومیٹر کے قریب بنتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4823 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3570 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C