کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں: بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا
👁️ 179 بار دیکھا گیا
کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں: بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں سے متعلق مودی سرکار سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ نے مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر اندرونی ثالث مقرر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کرنے سے متعلق 14 درخواستوں کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت کو 2 نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 5 رکنی بینچ اکتوبر میں کرے گا۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوئی۔
درخواست گزار ارونادا بھاسن کی جانب سے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کو 24 روز ہو گئے ہیں اور وادی میں صحافیوں پر پابندیاں عائد ہیں۔
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس رانجن گوگوئی نے کہا کہ ہم حکومت کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، حکومت اس معاملے پر 7 روز میں جواب دے۔سپریم کورٹ نے مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر اندرونی ثالث مقرر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
چیف جسٹس رانجن گوگوئی نے اس حوالے سے ریمارکس دیئے کہ ہم اس درخواست کو نہیں سن رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C