کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے پر خودکش حملہ، 15 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی
👁️ 437 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے پر خودکش حملہ، 15 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جلسے کے بعد ایک خودکش حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر احمد نواز بلوچ زخمی ہوئے، تاہم تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین بشمول سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، میر کبیر احمد محمد شئی اور اصغر خان اچکزئی محفوظ رہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما غلام نبی مری نے بتایا کہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب پارکنگ ایریا میں ہوا، جلسہ ختم ہونے کے تقریباً 10 سے 15 منٹ بعد جب لوگ واپس جا رہے تھے۔ پولیس اور سیکیورٹی ذرائع نے دھماکے کو خودکش قرار دیا ہے۔
صوبائی حکومت نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی‘ قرار دیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فضائی ذرائع سے کراچی منتقل کرنے کا حکم دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم قوم کی حمایت سے ان کے ناپاک عزائم ناکام ہوں گے۔
تحریک تحفظ آئین اور مجلس وحدت مسلمین نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے آئینی اور جمہوری ڈھانچے پر حملہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ مارچ 2025 میں بھی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے لانگ مارچ کے دوران مستونگ کے قریب ایک خودکش حملہ ہوا تھا، تاہم سردار اختر مینگل اور دیگر رہنما محفوظ رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3751 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3726 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C