کوئٹہ: خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر عثمان قاضی سمیت بی ایل اے کے 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 854 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر عثمان قاضی سمیت بی ایل اے کے 3 دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے سہولت کار کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی پروفیسر سمیت کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان جشنِ آزادی کی تقریبات کے دوران خودکش حملے اور بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جولائی کے آخری ہفتے میں اطلاع ملی تھی کہ بی ایل اے کے دہشت گرد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس اطلاع پر صوبے بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 11 اگست کو کوئٹہ سے ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا، جس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اسے بیوٹمز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان قاضی نے تیار کیا تھا اور وہ دیگر نوجوانوں کو بھی خودکش حملوں کے لیے تیار کر رہا ہے۔
گرفتار بمبار کی نشاندہی پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان قاضی کو ان کے بھائی جبران قاضی سمیت افنان ٹاؤن سے گرفتار کر لیا، جبکہ مزید ایک اور بمبار بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کے لیے کام کر رہے تھے اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں یومِ آزادی کی تقریبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ 9 نومبر 2024 کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے میں سہولت کاری کر چکا ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جن سے مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C