کوئٹہ: لیاقت بازار میں دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، 6 افراد زخمی
👁️ 44 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: لیاقت بازار میں دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، 6 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے لیاقت بازار میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان سول ہسپتال نے دستی بم حملے میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص کی لاش ہسپتال لائی گئی ہے، جب کہ 6 زخمیوں کو بھی ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس او قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح 7 بجے کوئٹہ میں سریاب کے علاقے منیر مینگل روڈ پر گرلز اسکول میں دھماکا ہوا تھا، دھماکا نواب غوث بخش گرلز ہائی اسکول کے اندر ہوا، اسکول ٹائمنگ نہ ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کو شدید نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں اسکول کا چوکیدار معمولی زخمی ہوا، دھماکے میں 200 گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5280 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C