30/August/2023

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو ہلاک کردیا، کانسٹیبل اختر حسین بلوچستان کانسٹیبلری میں ملازم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جارہا تھا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول برآمد کرلئے گئے۔

مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C