10/April/2023

کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک، 15 زخمی

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک، 15 زخمی

کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک، 15 زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بخاری سینٹر کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1645394384916185089?t=fUOzGQHAB_uHmBq0aKPr3w&s=19

پولیس کے مطابق دھماکہ شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، ہلاک افراد میں ایک بچی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے میں کئی گاڑیوں، قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو امدادی ادارے نے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوہیب محسن کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس سے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرائی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے وقت جائے وقوع سے ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی گاڑی گزر رہی تھی، تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوہیب محسن نے بتایا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، 2 سے 3 کلو بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ شواہد جمع کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C