کوئی فورس آج کے جنگی ماحول میں تن تنہا کامیاب نہیں ہو سکتی، نیول چیف امجد خان نیازی
👁️ 21 بار دیکھا گیا
کوئی فورس آج کے جنگی ماحول میں تن تنہا کامیاب نہیں ہو سکتی، نیول چیف امجد خان نیازی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ کوئی فورس آج کے جنگی ماحول میں تن تنہا کامیاب نہیں ہو سکتی، پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے اس موقع پر کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi visited C & S College, Quetta & addressed course participants. The CNS paid tribute 2 the sacrifices of Pak Armed Forces & emphasized the participants 2 keep themselves abreast with emerging trends to deal with complex security environment. (1/2) pic.twitter.com/tf4fIbZppP
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) June 2, 2021
شرکا سے خطاب میں انہوں نے زور دیا کہ افسران درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے خود کو جدید رجحانات سے روشناس کرائیں اور سیکیورٹی کے پیچیدہ حالات سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ جدید ملٹری آپریشن کے نظریے میں اشتراکیت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ کوئی فورس آج کے جنگی ماحول میں تن تنہا کامیاب نہیں ہو سکتی، اس کے لئے پاک بحریہ کو پاک آرمی اور پاک فضائیہ کی موثر حمایت حاصل ہے۔
نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیار ہے۔
انہوں نے نے فیکلٹی اور سٹوڈنٹس سے تبادلہ خیال بھی کیا جبکہ کورس کے غیر ملکی شرکا سے بھی بات چیت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 753 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8898 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3515 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1958 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C