کوہاٹ میں گولڈ مائنگ چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سیکورٹی گارڈز سمیت 3 افراد ہلاک
👁️ 573 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں گولڈ مائنگ چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سیکورٹی گارڈز سمیت 3 افراد ہلاک
کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقہ شکردرہ میں نواحی گاؤں رحمان آباد میں واقع گولڈ مائنگ چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں دو سیکورٹی گارڈز سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔
ایس ایچ او اصف حیات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اچانک چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ حملے کے دوران کراس فائرنگ کے دوران ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔
پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے سیکورٹی گارڈ نجی کمپنی کے ملازم تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شکردرہ کے علاقے مکڑ شریف میں مسلح طالبان نے سونا نکالنے والے مزدوروں کی ٹینٹ، سامان اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی تھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے تاکہ مزید واقعات کو روکا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C