کوہاٹ: پولیس پر حملہ، افسر ہلاک، 2 زخمی، جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 556 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس پر حملہ، افسر ہلاک، 2 زخمی، جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے تھانہ لاچی کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ریجنل پولیس افسر (آر پی او) عباس مجید مروت کے مطابق، در ملک میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے بعد پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ حملے میں پروبیشنر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اشفاق ہلاک ہو گئے جبکہ 2 کانسٹیبل زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی آر پی او عباس مجید مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر ڈاکٹر زاہد اللّٰہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور آپریشن کی کمان سنبھالی۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی، جس کے دوران سنگلاخ پہاڑوں اور جنگل میں کیے گئے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ دیگر زخمی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
آر پی او عباس مجید مروت نے کہا، “ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا۔ ہم اپنے ہلاک اہلکاروں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3751 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3717 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C