کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
👁️ 257 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
کویت سٹی (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) کویتی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعود عبدالعزیز العتیبی نے بتایا کہ ’متعدد دشمن ڈرونز‘ نے کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مسافر ٹرمینل کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ یہ ٹرمینل پیر کے روز ہی کئی ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھولا گیا تھا۔
اس حملے میں ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 63 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی سفارت خانے کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والا شخص ایک بھارتی شہری تھا۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں مسافر اور ہوائی اڈے کے ملازمین بھی شامل ہیں، جبکہ بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حملے سے ٹرمینل ون کو شدید نقصان پہنچا۔ بعد ازاں سول ایوی ایشن حکام نے اعلان کیا کہ ہوائی اڈہ جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے اور کویت ایئرویز کی پروازیں ایک متبادل ٹرمینل سے دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ تاہم وہاں سے دیگر ایئرلائنز کی پروازیں تاحال معطل ہیں۔
کویت کا ردعمل
کویت کی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خلیجی ملک ایران کو جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ایسے حملوں کو ’نہ تو قبول کرے گا اور نہ ہی انہیں برداشت کرے گا‘۔
آٹھ اپریل کو ایران جنگ میں فائر بندی کے اعلان کے بعد سے کویت میں حالات نسبتاً پرامن تھے، تاہم بدھ کے روز حملے سے اس فائر بندی کے استحکام پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
ایرانی اور امریکی موقف
ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر اور خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، تاہم اس فورس نے کویت کا نام نہیں لیا۔
اس کے جواب میں امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں واقع ایران کے جزیرے قشم پر حملہ کیا۔
ایران اور امریکہ دونوں کا کہنا ہے کہ ان کی حالیہ کارروائیاں ایک دوسرے کے سابقہ حملوں یا حملے کی کوششوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔
ایران اور امریکہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ جنگ بندی کے لیے ایک ابتدائی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، لیکن اب تک فریقین کسی حتمی معاہدے پر دستخط نہیں کر سکے۔
کویت نے ایرانی دعوے مسترد کر دیے
کویتی حکومت نے بدھ کے روز ایرانی دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی سرزمین یا فضائی حدود کسی بھی ملک پر حملے کے لیے استعمال نہیں کی گئیں۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ کویت اپنی خود مختاری اور غیر جانبداری کے اصولوں پر قائم ہے اور اس کی فضائی حدود یا سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2976 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C