کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، ایران کا دعویٰ
👁️ 363 بار دیکھا گیا
کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، ایران کا دعویٰ
تہران/ واشنگٹن/کویت سٹی (ڈیلی اردو رپورٹ) خلیج میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، جبکہ دوسری جانب کویت نے تصدیق کی ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام حملہ آور میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں مصروف رہا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ کویت میں امریکہ کے دو فضائی اڈوں اور بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی اہم تنصیبات کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق سنیچر کی صبح چار تیل بردار بحری جہاز امریکی فوج کی رہنمائی میں غیر قانونی طور پر آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں ایرانی بحریہ نے روکنے کے لیے پہلے انتباہ جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ انتباہ نظر انداز کیے جانے کے بعد ایک بحری جہاز کو نشانہ بنا کر روک دیا گیا جبکہ دیگر جہاز واپس لوٹ گئے۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد امریکی ڈرونز نے جزیرہ قشم میں ایک مواصلاتی ٹاور اور سیرک میں ایک ٹاور کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
اس سے قبل امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے اعلان کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز کی جانب داغے گئے چار ایرانی ڈرون مار گرائے اور اس کے بعد گوروک اور جزیرہ قشم میں ایران کے ریڈار مراکز کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق گوروک اور جزیرہ قشم پر امریکی ’’جارحیت‘‘ کے بعد ایرانی فوج نے خطے میں موجود ’’دشمن کے اڈوں‘‘ کو ایروسپیس فورس کے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویتی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام حملہ آور میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے سرگرم ہے۔
کویتی فوج کے مطابق شہری علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔
کویتی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ نافذ کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
ادھر امریکی سینٹکام کے مطابق چند گھنٹوں بعد ایران نے کویت اور بحرین کی جانب سات بیلسٹک میزائل داغے۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق چھ میزائل روک لیے گئے جبکہ ساتواں میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا۔
امریکی فوج نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کسی امریکی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچنے سے متعلق ایرانی دعوؤں کو بھی مسترد کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C