کویت پر ایرانی حملے میں چینی کمپنی کی عمارت تباہ، ایک کارکن ہلاک
👁️ 542 بار دیکھا گیا
کویت پر ایرانی حملے میں چینی کمپنی کی عمارت تباہ، ایک کارکن ہلاک
کویت سٹی (ڈیلی اردو/روئٹرز) ایران جنگ میں تہران کی طرف سے جمعرات 30 جولائی کی صبح شمالی کویت پر کیے گئے ایک حملے کی زد میں ایک چینی کمپنی کی عمارت بھی آ گئی، جس کے نتیجے میں یہ بلڈنگ جزوی طور پر تباہ ہو گئی اور ایک کارکن ہلاک ہو گیا۔
خلیجی ریاست کویت کی وزارت دفاع کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ایرانی حملے میں چینی کمپنی کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ کویتی حکام نے اس حملے کی مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق کویت پر اس تازہ ایرانی حملے سے قبل مشرق وسطیٰ کی ریاست اردن کی فضائی دفاعی فورسز نے یہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے پانچ ایسے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جو ایران سے اردن پر حملوں کے لیے لانچ کیے گئے تھے۔
اردن کی نیوز ایجنسی پیٹرا کے مطابق ان ایرانی میزائل حملوں سے اردن میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
اس سے قبل جمعرات ہی کے روز امریکہ کی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اردن میں ایک امریکی فوجی اڈے پر کیے گئے تازہ ایرانی حملوں کے جواب میں ’’ایران کے خلاف فضائی حملوں کی ایک بڑی لہر مکمل‘‘ کر لی گئی۔
سینٹکام کے بیان کے مطابق ان فضائی حملوں کے دوران ایران میں پاسداران انقلاب کور سے وابستہ ’’درجنوں اہداف کو کامیابی سے نشانہ‘‘ بنایا گیا۔ ان میں مبینہ طور پر ملٹری کمانڈ سینٹرز اور میزائل اور ڈرونز لانچ کرنے والی سائٹس بھی شامل تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C