کینیا کی امریکی فوجی بیس پر ’الشباب‘ کا بڑا حملہ، طیارے تباہ
👁️ 107 بار دیکھا گیا
کینیا کی امریکی فوجی بیس پر ’الشباب‘ کا بڑا حملہ، طیارے تباہ
نیروبی (ڈیلی اردو) کینیا کے ساحلی ریجن میں واقع لامو کاؤنٹی میں امریکا اور کینیا کے مشترکہ بیس پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق ہوائی پٹی پر دو امریکی جنگی طیارے اور دو امریکی ہیلی کاپٹرز سمیت متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک جاسوس طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اے پی کے مطاق کیمپ میں 100 سے کم امریکی فوجی موجود تھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الشباب کے جنگجوؤں نے کینیا میں قائم امریکا و کینیا کے مشترکہ فوجی بیس پر حملہ کر دیا، حملے میں بڑی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
While the world is looking at the IRGC in Iraq, Al-Shabaab attacks one of the most important US bases in eastern Africa (Kenya) and destroys two turboprop spy planes (C-146A Wolfhound aka Dornier-328 and Dash-8 Q200), worth more than 20 Million$.https://t.co/a3hFEfVYCm pic.twitter.com/6pk3LprWa1
— Julian Röpcke???????? (@JulianRoepcke) January 5, 2020
امریکی میڈیا کے مطابق الشباب کے جنگجوؤں نے کینیا کی لامو کاؤنٹی میں حملہ کیا ہے، حملہ آوروں نے بیس میں داخل ہونے کے لیے داخلی دروازے پر کار بم دھماکا کیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
آخری اطلاعات آنے تک فوجی اڈے پر کینیا اور امریکا کی فورسز کا الشباب کے جنگجوؤں سے مقابلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں کئی طیارے تباہ ہو گئے۔
کینیا فوج کا کہنا ہے کہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ باغیوں کو فوجی بیس سے باہر منتقل کردیا گیا تھا مگر افریقا ریجن کے لیے تعینات امریکی کمانڈر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال تاحال ناقص (کمزور) ہے۔
دوسری جانب الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوجی بیس کے ایک اڈے کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی این این کے مطابق الشباب کا کہنا ہے کہ اڈے پر اب بھی جھڑپ جاری ہے اور کینیا کی فوج جنگی طیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C