کینیڈا: مسجد میں ایک شخص کا کلہاڑی سے حملہ، متعدد افراد زخمی
👁️ 90 بار دیکھا گیا
کینیڈا: مسجد میں ایک شخص کا کلہاڑی سے حملہ، متعدد افراد زخمی
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسجد میں موجود نمازیوں نے اس مبینہ حملہ آور کو دھر لیا تھا جس نے نمازِ فجر کے دوران ان پر کلہاڑی اور بیئر سپرے (جو ریچھ کو بھگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) سے حملے کی کوشش کی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک عبادت گزار نے اس حملہ آور کے ہاتھ سے کلہاڑی گرائی اور پولیس کی آمد تک اسے روک کر رکھا۔
میسیساگا شہر کے نواحی علاقے سے اس 24 سالہ شخص کو گرفتار کر کے اس پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔
مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران کچھ نمازیوں کو بیئر سپرے کی وجہ سے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
واقعے کے مقام پر موجود ایک شخص نورانی سیرالی کا کہنا تھا کہ یہ ’خوفناک‘ تجربہ تھا۔ وہ ایک چیخ کی آواز سن کر پیچھے مڑے اور دیکھا کہ ایک شخص نے کلہاڑی اور بیئر سپرے (جو پیپر سپرے جیسا ہوتا ہے) پکڑا ہوا ہے۔ حملہ آور یہ سپرے تین نمازیوں پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
انھوں نے کینیڈین اخبار دی گلوب اینڈ میل کو مزید بتایا کہ ’جس وقت وہ سپرے کر رہا تھا تب پہلی صف میں موجود لوگوں کو احساس ہوا کہ کچھ ہو رہا ہے۔ ایک نوجوان شخص پیچھے مڑا اور اس نے حملے سے قبل اس کے ہاتھ سے کلہاڑی گرا دی۔‘
عینی شاہد کے مطابق نوجوان نے اس مبینہ حملہ آور کو پولیس کی آمد تک پکڑ کر رکھا تھا۔
امام ابراہیم ہندی نے واقعے پر حملہ آور سے متعلق ایک بیان میں بتایا کہ ’اس سے پہلے کہ وہ نمازیوں کو نقصان پہنچاتے، کئی لوگوں نے مل کر بڑی بہادری سے انھیں روک لیا۔‘
’ہماری برادری کبھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوگی اور ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔‘
پولیس نے گرفتار شخص کا نام محمد معیز عمر بتایا ہے جن کے خلاف چھ الزامات کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان میں ہتھیار کے ذریعے حملے کی کوشش اور نقصان دہ چیز سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات شامل ہیں۔
حملے کے مقاصد سے متعلق ابتدائی غیر یقینی کے بعد اب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک ’نفرت پر مبنی واقعہ‘ تھا۔
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ان بااثر شخصیات میں شامل ہیں جنھوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ’انتہائی پریشان کن‘ ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم نے اس مسجد کے نمازیوں کی بہادری کو بھی سراہا۔
کینیڈا کی مسلمان برادری کو کئی جان لیوا حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سال 2017 میں کیوبک شہر کی مسجد پر فائرنگ میں سات افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے تھے۔
گذشتہ سال لندن انٹاریو میں ایک ہی خاندان کے چار افراد گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس نے اس واقعے کو ’اسلاموفوبیا‘ (اسلام مخالف) حملہ قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15617 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C