کینیڈا: ٹورنٹو کی مسجد میں زبردستی داخل ہونے والے دو افراد گرفتار
👁️ 115 بار دیکھا گیا
کینیڈا: ٹورنٹو کی مسجد میں زبردستی داخل ہونے والے دو افراد گرفتار
ٹورنٹو (ڈیلی اردو) کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی اور اس میں دھماکا خیز مواد لگانے سمیت انتظامیہ کو سنگین دھمکیاں دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے علاقے اسکار بورو میں واقع اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں ایک خاتون اور مرد نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسکار بورو ایریا میں خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش اور دھماکا خیز مواد لگانے کی بھی دھمکی دی جس پر فوری پولیس کو بلایا گیا۔
پولیس کا کہناہےکہ انہیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب اسلامک انسٹی ٹیوٹ سے شکایت موصول ہوئی جس میں خواتین اور مرد کے زبردستی مسجد میں گھسنے اور دھمکیاں دینے کی اطلاع دی گئی۔
پولیس کے مطابق مسجد میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق امکان ہے کہ دونوں افراد نشے میں دھت تھے۔
ٹورنٹو پولیس نے ملزمان اور ان کے ارادےکے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے کینیڈا میں ایک شدت پسند نے مذہبی تعصب کی بنیاد پر پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے روند دیا تھا جس کے نتیجے میں خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C