کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
👁️ 160 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع کیچ کے علاقے پروم میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک مسلح گروپ کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی افغانِ کوہ کے علاقے میں کی گئی، جہاں ایک مشتبہ گروپ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ کی قیادت مبینہ طور پر مرتضیٰ عرف ڈاکٹر کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے اور ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد مسلح گروہوں کی نقل و حرکت روکنے اور ان کے ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C