کیچ میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر جمیل عرف ٹیٹک ہلاک
👁️ 481 بار دیکھا گیا
کیچ میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر جمیل عرف ٹیٹک ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کرنے والا کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا انتہائی مطلوب کمانڈر جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا ہے۔
سرکاری ٹی وی چینل پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمیل ضلع پنجگور کا رہائشی تھا اور پنجگور، بلیدہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہا۔
ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں بغاوت کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیچھے بھارت کی حمایت یافتہ نام نہاد علیحدگی پسند تحریکیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ “یہ کوئی عوامی بغاوت نہیں بلکہ ریاست مخالف عناصر کی کارروائیاں ہیں جن کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان میں بدامنی کی اصل ذمہ دار ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 280 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4450 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C