گجرات: پاکستانی نژاد برطانوی بہنیں پر اسرار طور پر ہلاک
👁️ 53 بار دیکھا گیا
گجرات: پاکستانی نژاد برطانوی بہنیں پر اسرار طور پر ہلاک
گجرات (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں لندن سے آئی دو برطانوی نژاد بہنیں پراسرار طور پر گھر کے غسل خانہ سے مردہ پائی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ گجرات کے علاقے دولت نگر میں پیش آیا ہے، جہاں دس روز قبل پاکستان آنے والی 18 سالہ نادیہ اور 25 سالہ ماریہ واش روم میں مردہ پائی گئیں۔
لڑکیوں کے والدین کا اس حوالے سے موقف ہے کہ بچیوں کی موت گیزر کی گیس لیکج کے باعث ہوئی، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا دونوں لڑکیوں کی اچانک پراسرار موت کے پیچھے کیا وجہ ہے، تاہم دونوں کی اچانک موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں برطانیہ میں مقیم تھیں تاہم چند روز قبل ہی پاکستان آئی تھیں۔
تھانہ دولت نگر میں لڑکیوں کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا لیکن رپورٹ اب ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، لاشوں کے نمونے لاہور بھجوا دیئے ہیں، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C