08/December/2025

گلگت بلتستان: دیامر میں دہشتگردوں نے سرکاری گاڑی نذرِ آتش کر دی، اسلحہ بھی چھین لیا

👁️ 234 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
گلگت بلتستان: دیامر میں دہشتگردوں نے سرکاری گاڑی نذرِ آتش کر دی، اسلحہ بھی چھین لیا

گلگت بلتستان: دیامر میں دہشتگردوں نے سرکاری گاڑی نذرِ آتش کر دی، اسلحہ بھی چھین لیا

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھور گبر میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر حمید گروپ کے دہشتگردوں نے محکمہ فارسٹ کی گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا اور فارسٹ گارڈ کا اسلحہ بھی چھین لیا۔

 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 5 دسمبر کو تھور گبر کے مقام پر پیش آیا۔

 

ذرائع کے مطابق فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے کنزرویٹر آفتاب اور عملہ محفوظ طور پر سری تھور واپس پہنچ گئے۔

 

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کی اطلاعات موصول ہیں۔

 

29 اگست کو ضلع دیامر کے علاقے تھور وادی کے مقام گبر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ عسکریت پسندوں نے واپڈا کے دو افسران کو اغوا کر لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں مغوی افسران کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر تعینات تھے۔

 

26 اکتوبر کو گلگت بلتستان کے علاقے ناران کے مقام گٹی داس میں شدت پسندوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں عامر، اشتیاق، احتشام اور راجہ کاشف شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ پاکستانی طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

 

اس سے قبل 19 اکتوبر کو چلاس کے مقام ہڈور میں گلگت اسکاؤٹس کے کیمپ پر فائرنگ کی گئی تھی، جس میں صوبیدار سمیت دو اہلکار ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C