02/December/2023

گلگت بلتستان: چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 2 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

👁️ 48 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
گلگت بلتستان: چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 2 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

گلگت بلتستان: چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 2 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

گلگت بلتستان (ڈیلی اردو) ہفتہ کی شام ساڑھے چھے بجے چلاس کے علاقے ہڈور پڑی کے سامنے گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس سامنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

ڈپٹی کمشنر چلاس کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بس کے حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ابھی تک پانچ کی شناخت ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 26 بنتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر چلاس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فوج کے دو جوان بھی شامل ہیں۔

اس حادثے میں عبد القیوم ولد عبدالرؤف ساکن شداد کوٹ سندھ، نصیر حوالدار 23 بلوچ سندھ، کمال عباس ولد میرزا حسین ساکن نلتر، اورنگزیب ولد صوبیدار ساکن پالس کوہستان، میر عالم ولد داؤد ساکن ہنزہ شامل ہیں۔

ڈی سی چلاس کیپٹن عارف کے مطابق یہ بس غذر کے علاقے گاگوچ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ان کے مطابق اس بس کے مسافروں میں گوپیز سے تعلق رکھنے والے مفتی شیر زمان بھی شامل تھے، جو اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں واقعہ قصبہ چلاس سے متصل علاقہ ہڈور کے قریب شاہراہِ قراقرم سے گزرنے والی بس پر فائرنگ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب 18 افراد زخمی اور 10 افراد ہلاک ہوئے ہوئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے، فائرنگ کی شکار مسافر بس ضلع غذر کے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی، ایک درجن سے زائد زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچایا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C