ہنگو: تین دہشت گردانہ حملوں میں ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک، ایس ایچ او زخمی
👁️ 353 بار دیکھا گیا
ہنگو: تین دہشت گردانہ حملوں میں ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک، ایس ایچ او زخمی
ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں بم دھماکے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر آفریدی سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈی ایس پی امجد حسین نے بتایا کہ بلیامینہ میں غلمینہ چیک پوسٹ خالی تھی، خالی چیک پوسٹ کو دہشت گردوں نے دھماکے سے اڑایا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی آپریشنز اسد زبیر پارٹی سمیت پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی دوران بلیامینہ کے مقام پر دوسرا بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کا شکار ایس پی اور پولیس اہلکار ہوئے اور تینوں ہلاک ہوگئے۔
علاقے میں سرچ اور اسٹرائیک آپریشن کر رہی تھی اور صبح 10 بجے سے ہدف بنائے گئے چیک پوسٹ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر ایک مقام کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ چیک پوسٹ ایک پرانی چوکی تھی جسے قانون نافذ کرنے والے اہلکار آپریشن کے دوران وقفے کے وقت آرام کے لیے استعمال کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’واقعے کے وقت چیک پوسٹ پر کوئی موجود نہیں تھا، مزید بتایا کہ ’دوپہر 2 بجے چیک پوسٹ پر ایک آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔‘
تاہم، چونکہ وہاں کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غلمینہ نامی چیک پوسٹ کو جس وقت نشانہ بنایا گیا اُس وقت وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔‘
’تاہم اس پوسٹ پر ہونے والے آئی ای ڈی حملے کے بعد جب ایس پی آپریشن اسد زبیر اپنی نفری کے ساتھ اس جانب روانہ ہوئے تو چیک پوسٹ سے کُچھ فاصلے پر ایک اور زیادہ طاقتور آئی ڈی کی مدد سے اُن کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے اُس کے ساتھ پولیس وین میں سوار اُن کے ڈرائیور اور گارڈ موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایس پی آپریشن اسد زبیر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور ہلاک ہو گئے۔‘
ہنگو پولیس کا دعویٰ ہے کہ ضلع میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر خان سمیت تین پولیس اہلکاروں کے بعد ایک آپریشن میں دو شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ہنگو پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ’فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دو دہشتگرد‘ ہلاک ہوئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔
دریں اثنا، دوآبہ میں پولیس پر دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او عمران الدین زخمی ہوگئے، جبکہ جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور مارے گئے۔
چند گھٹوں میں ہنگو میں تین دہشت گردانہ حملے کئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو کے علاقے میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہنگو بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے امن و امان کی صورتحال پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C