ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
👁️ 162 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
ہنگو(ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 افسران سمیت 6 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 ستمبر کو ہنگو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے دستوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دستوں کی قیادت کرنے والے دو افسران بھی ہلاک ہوئے۔ ان میں 23 سالہ کیپٹن ابوذر فاروق اور 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر شامل ہیں، جبکہ 4 دیگر فوجی اہلکار بھی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کی تلاش اور کلیئرنس کے لیے کارروائی جاری رکھنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگو میں کارروائی کے دوران 8 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر سمیت 6 اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران جانیں قربان کیں۔ انہوں نے متاثرہ اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C