ہنگو پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹ نے خودکشی کرلی
👁️ 106 بار دیکھا گیا
ہنگو پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹ نے خودکشی کرلی
ہنگو (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے پولیس ٹریننگ کالج میں تربیت حاصل کرنے والے ریکروٹ نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ہنگو میں غیر حاضری کی بنا پر 25 یوم ایکسٹرا ڈرل کی سزا کاٹنے والے ریکروٹ سلمان نے گزشتہ رات دلبرداشتہ ہوکر سرکاری رائفل سے خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ریکروٹ سلمان ضم اضلاع فورس کا حصہ تھے جنہیں پولیس ٹریننگ کالج ہنگو تربیت حاصل کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پی ٹی سی گراؤنڈ میں تمام ریکروٹس نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کیا اور کہا کہ متقوفی سلمان نے بیماری کی وجہ سے چھٹی کی تھی جس کی وجہ سے کالج انتظامیہ ان سے زیادہ ڈیوٹی کرواتی تھی۔
دوسری جانب کمانڈنٹ پی ٹی سی فصیح الدین کے مطابق ریکروٹ نے کسی بھی سزا کی وجہ سے خودکشی نہیں کی بلکہ اتفاقی گولی چلنے سے وہ جاں بحق ہوا ہے۔
ادھر واقعہ پر آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے سخت نوٹس لیا اور ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن شیر اکبر کو فوری پی ٹی سی ہنگو پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی آئی جی شیر اکبر نے کہا ہے کہ واقعہ کی ہر زاویے سے تحقیقات کریں گے، ڈی آئی جی نے متلعقہ ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی یقین دہانی پر پی ٹی سی ریکروٹس نے احتجاج ختم کر دیا۔
آئی جی اختر حیات خان گنڈاپور نے ٹی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے تمام حقائق معلوم کیے جا رہے ہیں اگر یہ معاملہ کالج انتظامیہ کی وجہ سے پیش آیا ہو تو کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
ریکروٹ سلمان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔
ادھر پولیس ٹریننگ کالج سے مقامی میڈیا کے ساتھ متعدد ریکروٹس نے رابطہ کرکے بتایا کہ کہ یہاں پر انتہائی ظلم ہو رہا ہے، ریکروٹس کو اضافی ڈیوٹیاں لگا کر ذہنی دباو میں رکھا جا رہا ہے جبکہ سفارش کرنے والے ریکروٹس پر کوئی سختی نہیں کی جاتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C