یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
👁️ 144 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
صنعاء(ڈیلی اردو) یمن کے صوبہ لحج کے ساحلی علاقے خور عمیرہ میں مبینہ حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں سرکاری فورسز کے متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق میزائل قومی ڈھال فورسز کے اہلکاروں کے ایک اجتماع کے قریب گرا، جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔ یہ فورسز تعز اور لحج کی سرحدی پٹی اور باب المندب سے متصل پہاڑی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے تناظر میں خور عمیرہ میں تعینات ہیں۔
میدانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے پیر کے روز لحج کے ضلع المضاربہ و رأس العارہ سے متصل ایک پہاڑی سلسلے پر بھی پیش قدمی کی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں اور فضائی حملوں میں مجموعی طور پر 97 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 65 حوثی جنگجو جبکہ 32 سرکاری فورسز اور قبائلی عناصر شامل ہیں۔
تعز کے جنوب اور مغرب میں ستمبر کے آغاز سے لڑائی جاری ہے، جس کے دوران محاذ لحج کے علاقوں تک پھیل گیا ہے اور فریقین کے درمیان فضائی و توپ خانے سے حملوں کا تبادلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق یمن کے آٹھ صوبوں میں حالیہ کشیدگی کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 308 تک پہنچ گئی ہے، جو 24 ہزار 218 خاندانوں کے برابر ہے۔ 21 ستمبر کے مقابلے میں بے گھر افراد کی تعداد میں 15 ہزار 870 کا اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C