17/September/2025

یمن: اسرائیلی فضائیہ کا حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملہ

👁️ 483 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یمن: اسرائیلی فضائیہ کا حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملہ

یمن: اسرائیلی فضائیہ کا حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملہ

یمن (ڈیلی اردو) اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے بحیرہ احمر پر واقع اہم بندرگاہ حدیدہ کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ حوثی تحریک سے منسلک ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے بندرگاہ پر بارہ فضائی حملے کیے گئے۔

 

خلیج ٹائمز کے مطابق، یہ حملے اس وقت کیے گئے جب اسرائیلی فوج نے بندرگاہ کے اطراف رہائش پذیر افراد کو حفاظتی اقدامات کے طور پر انخلا کی ہدایت جاری کی تھی۔

 

حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے میڈیا کو بتایا کہ یمنی فضائی دفاع اس وقت "اسرائیلی دشمن طیاروں کی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے"۔

 

اسرائیلی کارروائی چند روز بعد سامنے آئی جب اسرائیلی فورسز نے یمنی دارالحکومت صنعا اور شمالی صوبے الجوف پر بھی فضائی حملے کیے تھے۔

 

ایرانی حمایت یافتہ حوثی، جو یمن کے سب سے زیادہ آباد علاقوں پر کنٹرول رکھتی ہے، نے حالیہ ہفتوں میں بحیرہ احمر میں کئی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں کو حوثی گروپ نے غزہ کے فلسطینیوں سے یکجہتی کے طور پر پیش کیا ہے۔ حوثیوں نے اسرائیل کی جانب میزائل بھی داغے ہیں، جن میں سے زیادہ تر راستے میں ہی تباہ کر دیے گئے۔

 

اسرائیل ان حملوں کے ردِعمل میں یمن کے حوثی کنٹرول والے علاقوں پر جوابی کارروائیاں کر رہا ہے، جن میں حدیدہ بندرگاہ بھی شامل ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C