یمن: تعز کے داخلی راستے پر حوثی باغیوں کا حملہ پسپا، باب المندب میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں
👁️ 100 بار دیکھا گیا
یمن: تعز کے داخلی راستے پر حوثی باغیوں کا حملہ پسپا، باب المندب میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں
صنعاء(ڈیلی اردو) یمن کے شہر تعز کے جنوبی داخلی راستے وادی الضباب پر حکومتی فورسز نے حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہوئیں جب ملک کے مختلف علاقوں میں کئی ہفتوں سے لڑائی جاری ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق تعز کے جنوب اور مغرب میں جبل صبر اور نجد قسیم کے محاذوں پر بھی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ اسی دوران تعز کی مرکزی جیل میں قیدیوں کی جانب سے اندرونی دروازے کھولنے کے بعد ہنگامہ آرائی کی کوشش کی گئی، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔
دوسری جانب باب المندب کے علاقے میں جنوبی العمالقہ بریگیڈز اور حوثی باغیوں کے درمیان مسلسل دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں جاری رہیں۔ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق العمالقہ فورسز نے معسكر العرضی کے اطراف دو مختلف سمتوں سے پیش قدمی کی، جبکہ لڑائی کے دوران دونوں جانب درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں یمن میں لڑائی میں شدت آئی ہے اور حکومتی فورسز نے حوثی باغیوں کے قبضے میں جانے والے علاقوں کو واپس لینے کے لیے جوابی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ سعودی عرب بھی اس کارروائی میں فضائی حملوں کے ذریعے حصہ لے رہا ہے۔ اسی ہفتے سعودی عرب میں ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کے نتیجے میں چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C