یمن: حوثی باغیوں نے بحیرۂ احمر پر امریکی ڈرون مار گرایا
👁️ 111 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں نے بحیرۂ احمر پر امریکی ڈرون مار گرایا
واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی عہدیداروں نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ حوثی باغیوں نے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے جو بحیرہ احمر پر پرواز کر رہا تھا۔
ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے امریکی ڈرون کو نشانہ بنانے کی اطلاع بدھ کو ایک بیان میں دی تھی۔ گروپ نے کہا تھا کہ ہمارے فضائی دفاعی نظام نے امریکی ایم کیو نائن کو اس وقت گرایا جب وہ یمن کی آبی حدود میں نگرانی اور جاسوسی کی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔
گزشتہ ماہ امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس کارنی نے ایسے کئی میزائل اور ڈرون مار گرائے تھے جو حوثیوں نے یمن سے چلائے تھے۔
امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل اور ڈرون بحیرۂ احمر پر اڑ رہے تھے اور ممکنہ طور پر یہ اسرائیل میں اپنے اہداف کی جانب جا رہے تھے۔
حماس اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں حالات یکسر تبدیل ہو گئے ہیں۔
امریکہ نے اپنی فوجوں کے تحفظ اور ایران اور اس کے اتحادیوں حوثیوں، حزب اللہ اور دیگر کو اسرائیل حماس تصادم کو وسعت دینے سے باز رکھنے کے لیے خطے میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے۔
دفاعی عہدیداروں کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ قوتوں نے عراق اور شام میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں امریکی افواج پر کم از کم چالیس حملے کیے ہیں۔
امریکی فوجیوں پر کیے جانے والے حملوں میں سے لگ بھگ نصف ان حملوں کے بعد ہوئے ہیں جب امریکی افواج نے گزشتہ جمعے کو مشرقی شام میں ہتھیار اور گولہ بارود کی ذخیرہ گاہ پر حملے کیے تھے۔
پینٹاگان کے مطابق جوابی کارروائی میں شام میں جن ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا وہ ایران کے پاسداران انقلاب اور ان سے متعلق گروپ استعمال کرتے تھے۔
امریکہ کے متعدد قانون سازوں نے گزشتہ ہفتے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ عراق اور شام میں فوج کی کارروائی خاطر خواہ شدید نہ تھی۔تاہم کانگریس کی اسی سماعت میں موجود امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو خاطر خواہ جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنگی خطرات کے باوجود روس کا ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان
28/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام کے صوبے ادلب میں فائرنگ کا تبادلہ، فرانسیسی جنگجو ہلاک؛ ساتھیوں کی انتقامی کارروائی کی دھمکی
28/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کو روس کے 12 ایس یو 35 جنگی طیارے مل گئے، چار ایس 400 فضائی دفاعی نظام بھی فراہم کیے جائیں گے
28/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
28/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، مطلوب کمانڈر شفیع سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
28/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
عدن ایئرپورٹ خالی کرنے کی حوثیوں کی وارننگ، میزائل حملے کی اطلاع؛ سعودی فوجی طیارے میں ہتھیار ہونے کا دعویٰ
28/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26408 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15645 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11947 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9307 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7559 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5531 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C