یمن میں اتحادی فوج کے اڈے پر سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ، 2 سعودی فوجی ہلاک
👁️ 55 بار دیکھا گیا
یمن میں اتحادی فوج کے اڈے پر سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ، 2 سعودی فوجی ہلاک
ریاض (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق دو سعودی فوجی اہلکار یمن میں ہونے والے ایک حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق یمن کی وزارتِ دفاع سے تھا۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ نے وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کو سیئون کے علاقے میں واقع فوجی کیمپ پر کیے گئے حملے میں ایک افسر اور ایک نان کمیشنڈ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے ایران نواز ملیشیا حوثیوں کے صنعا پر قبضے کے بعد 2015 میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی گئی یمن کی حکومت کی مدد کے لیے بین الاقوامی فوجی اتحاد تشکیل دیا تھا۔
سیئون یمن کے صوبے حضرِ موت میں شامل ہے جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمن کی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔
سیئون میں جس کیمپ پر حملہ ہوا ہے وہ سعودی عرب کے تشکیل کردہ بین الاقوامی دفاعی اتحاد ہی کا کیمپ تھا جہاں سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فورسز دہشت گردی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔
کیمپ پر ایسے وقت حملہ ہوا جب ورزش اور کھیلوں کی مشق کرائی جارہی تھی۔
سعودی حکام نے اس کے علاوہ حملہ آوروں کی شناخت اور حملے سے متعلق دیگر کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے ایک یمنی افسر نے بتایا کہ یمنی اور سعودی اہل کاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد دو طرفہ فائرنگ ہوئی تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
سعودی ایجنسی کے مطابق حملہ آور یمنی وزارتِ دفاع کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں جو اتحادی فوج کے اہم اور مثبت کردار کے معترف ہے۔
سعودی عرب کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یمنی وزارت دفاع کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق یمن میں جاری جنگ کے باعث ہزاروں افراد لڑائی یا قحط کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اپریل 2022 میں اقوامِ متحدہ کی ثالثی کے بعد چھ ماہ کی جنگ بندی کرانے کے بعد سے حوثی کمزور ہوئے ہیں اور تاحال ان کی طاقت میں اضافہ نہیں ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C