یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
👁️ 7388 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
عدن (ڈیلی اردو) یمن کے وسطی علاقوں میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 36 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملے صوبہ مأرب کے علاقے الرویک اور صوبہ حضرموت کے علاقے العبر میں ایمرجنسی فورسز کے زیرِ انتظام متعدد فوجی کیمپوں پر کیے گئے۔
یمن کے وزیرِ صحت قاسم بحیبہ نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں "عیارانہ" قرار دیا اور کہا کہ ان کا مقصد ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا تھا، تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی۔
دوسری جانب حوثی باغیوں کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملوں کا ہدف سعودی حمایت یافتہ فورسز کی بڑی فوجی تعیناتیاں تھیں، جو مبینہ طور پر ایک نئی فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی تھیں۔
تاحال سعودی حکومت یا سعودی قیادت والے فوجی اتحاد کی جانب سے ان حملوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یمن میں امریکی مشن نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں "بزدلانہ کارروائی" قرار دیا اور کہا کہ یہ یمنی عوام کے خلاف حوثی باغیوں کی دہشت گردی کی ایک اور مثال ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26273 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15521 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C