یمن پر فضائی بمباری: حوثی باغیوں کے امریکی بحری جہازوں پر جوابی حملے
👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمن پر فضائی بمباری: حوثی باغیوں کے امریکی بحری جہازوں پر جوابی حملے
صنعا (ڈیلی اردو) یمن میں حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق مغربی یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول ساحلی علاقے الحدیدہ میں پیر کی صبح دو نئے امریکی فضائی حملے کیے گئے۔
سنیچر کی رات دارالحکومت صنعا اور ملک بھر کے دیگر علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسی طرح کے فضائی حملوں کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔
چینل نے خبر دی ہے کہ دو امریکی فضائی حملوں میں ساحلی صوبہ حدیدہ کے ضلع زبید میں کپاس کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا، جسے اس سے قبل گذشتہ سال اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب حوثی باغیوں نے پیر کی صبح بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین پر ہونے والے دوسرے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
گروپ نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ‘خدا کی مدد سے 24 گھنٹوں میں دوسری بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کو شمالی بحیرہ احمر میں متعدد بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔’
یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی حملوں کے بعد درجنوں افراد کی ہلاکت کے جواب میں حوثیوں نے سب سے پہلے اتوار کے روز امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘بے مثال جہنم’ قرار دیا تھا۔
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں الحوثی نے کہا کہ امریکہ کو اس وقت تک سمندری جہاز رانی کی پابندی میں شامل رکھا جائے گا جب تک وہ اپنی جارحیت جاری رکھے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ‘ہمارا فیصلہ صرف اسرائیلی دشمن کے لیے تھا اور اب امریکہ کو پابندی میں شامل کیا جائے گا۔’
الحوثی نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ صنعا اور دیگر یمنی شہروں میں امریکی حملوں کی مذمت کے لیے’ملین مین’ مارچ کریں۔
وائٹ ہاؤس نے اتوار کو کہا تھا کہ سنیچر کی رات کیے گئے امریکی حملوں میں یمن میں متعدد حوثی رہنما ہلاک ہوئے تھے۔
قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ فضائی حملوں میں دراصل متعدد حوثی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا اور ہلاک کیا گیا۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک اور بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ’ہم نے ان پر زبردست طاقت سے حملہ کیا اور ایران کو متنبہ کیا کہ اب بہت ہو چکا ہے۔’
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 453 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 475 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 427 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 899 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C