یمنی حوثی رہنما عیدروس الزبیدی فرار، یو اے ای پہنچ گئے، سعودی اتحاد
👁️ 260 بار دیکھا گیا
یمنی حوثی رہنما عیدروس الزبیدی فرار، یو اے ای پہنچ گئے، سعودی اتحاد
ریاض (ڈیلی اردو) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سرگرم سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے جمعرات، 8 جنوری کو اعلان کیا کہ یمن کے علیحدگی پسند رہنما عیدروس الزبیدی فرار ہو کر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے ہیں۔ یہ واقعہ ان کے وسیع علاقے پر قبضے اور آزادی کی طرف پیش رفت کی کوشش کے بعد سامنے آیا ہے۔
عیدروس الزبیدی پر بدھ کے روز یمن کی صدارتی قیادت کونسل سے غداری کے سنگین الزامات عائد کر کے انہیں نکال دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، ریاض میں مذاکرات میں شرکت سے انکار کرنے پر سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے ان کے آبائی صوبے پر بمباری بھی کی تھی۔
اتحاد کے بیان میں کہا گیا:“قابل اعتماد انٹیلیجنس معلومات کے مطابق عیدروس الزبیدی اور دیگر افراد رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے ہیں۔”
بیان میں ان کے فرار کے راستے کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عدن سے وہ کشتی اور جہاز کے ذریعے صومالی لینڈ اور صومالیہ کے راستے متحدہ عرب امارات پہنچے۔
بدھ کو آدھی رات کے بعد الزبیدی عدن سے صومالی لینڈ کے شہر بربرہ روانہ ہوئے، جہاں سے متحدہ عرب امارات کے افسران کی نگرانی میں روسی ساختہ الیوشین طیارے کے ذریعے موغادیشو پہنچے۔ موغادیشو سے وہ ابوظہبی کے ایک فوجی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئے اور بدھ کی شام وہاں پہنچ گئے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یمن کی جنوبی عبوری کونسل کی جارحانہ سرگرمیوں نے جزیرہ نما عرب کے غریب ترین ملک یمن میں نئی افراتفری پیدا کر دی تھی۔ اس کے بعد خلیجی اتحادی ممالک، خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، کے درمیان یمن کے مستقبل اور حکمت عملی کے حوالے سے اختلافات بھی نمایاں ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26301 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15548 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7424 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5186 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C