یوم شہادت حضرت علیؑ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس
👁️ 45 بار دیکھا گیا
یوم شہادت حضرت علیؑ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ اسلام آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں آج مجالس عزاء برپا ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، یوم علیؑؑؑ کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرکاء کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اور راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔لاہور میں یوم شہادت حضرت علیؑؑؑ کا مرکزی جلوس صبح مبارک حویلی اکبری منڈی سے برآمد ہوا. جلوس مقررہ راستوں پررواں دواں ہے، مرکزی جلوس کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا. پولیس کی بھاری نفری حفاظتی انتظامات پرموجود ہے، جلوس کے شرکاء کی جانب سے چوک رنگ محل میں نمازظہرین ادا کی گئی. عزاداران کی سہولت کے لیے 8 پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ مقررہ راستوں پر ٹریفک بند ہے۔
کراچی میں ماتمی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقرہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس نشتر پارک سے ہوتے ہوئے سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جیمز روڈ، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ سٹریٹ، ریگل چوک، پریڈی سٹریٹ، ایم اے جناح روڈ دوبارہ، بولٹن مارکیٹ، بھاٹی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈز اور انکلسریا چوک سے نشتر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ جانے والے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچنے کے لئے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور پھر گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی چوک سے جیل روڈ اور مارٹن روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ سٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ سے آنے کی اجازت ہوگی. یہ گاڑیاں شاہراہ قائدین سے شاہراہ فیصل تک دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے جا سکتی ہیں۔گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائے گا، اس سے پہلے حبیب بینک فلائی اوور، سٹیٹ ایونیو روڈ اور شیرشاہ سے ماڑی پور کی طرف روانہ کیا جائے گا۔جلوس کے روٹ پر گرومندر چوک سے کسی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔راولپنڈی میں یوم علیؑؑؑ کے موقع پر ماتمی جلوس امام بارگاہ موہن پورہ وقار زیدی سے نکالا گیا. جلوس موہن پورہ، ناولٹی سینما چوک، کشمیری بازار، فوارہ چوک، اقبال روڈ اور بوہڑ بازار چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول پر اختتام پذیر ہوا۔ اسلام آباد میں یوم شہادت حضرت علیؑؑؑ مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ سیکٹر جی 6 ٹو میں ختم ہوا۔پشاور میں یوم علیؑؑؑ کا جلوس کوچی بازار سے برآمد ہوکر سحری کے وقت ختم ہوا جبکہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں بھی جلوس نکالا گیا۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص نے یوم علیؑؑؑ کے موقع پر مرکزی جلوس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی رینجرز کو علاقہ سیکٹرز کمانڈرز کی جانب سے امام بار گاہوں اور جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے بارے میں مکمل بر یفنگ دی گئی. مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے. جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C