یونان میں اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی، 2 پاکستانی گرفتار
👁️ 73 بار دیکھا گیا
یونان میں اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی، 2 پاکستانی گرفتار
اینھنز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) یونانی پولیس نے گزشتہ روز وسطی ایتھنز میں سامیت مخالف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایرانی نژاد دو نوجوان پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسرائیل نے تہران پر اس سازش کے پیچھے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
اسرائیل کے مطابق یہ دشمن ریاست ایران کی جانب سے ‘بیرون ملک اسرائیلی اور یہودی اہداف کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دینے کی ایک تازہ ترین کوشش ہے۔‘
Greek police reportedly stopped a plan by Pakistani nations, backed by someone in Iran, from carrying out a terrorist attack on a Jewish restaurant-synagogue in Athens.#Greece | #Terror | #Jewish | #Iranhttps://t.co/rGmWzLtG0q
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) March 28, 2023
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا، ”یونان میں مشتبہ افراد سے متعلق تحقیقات کے بعد موساد نے اس نیٹ ورک کی انٹیلی جنس، اس کے آپریشنل طریقے اور ایران کے ساتھ تعلقات ڈھونڈے میں یونانی حکام کی مدد کی۔‘‘
تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ یونان میں موجود یہ ایرانی سیل ایک وسیع ایرانی نیٹ ورک کا حصہ تھا جو ایران ہی میں تھا، جہاں سے کئی ممالک کے خلاف دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔
אני מודה לממשלת יוון ולשירות המודיעין והביטחון היווני על סיכול פיגוע הטרור נגד מטרות יהודיות וישראליות.
הטרור הוא אויב משותף והמאבק בו עומד בראש סדר העדיפויות שלנו.
ממשל האייטולות מטהרן מייצא טרור למזה"ת ולעולם כולו ורק עמידה איתנה ומשותפת תעצור את פעילות הטרור של המשטר האיראני— אלי כהן | Eli Cohen (@elicoh1) March 28, 2023
یونانی پولیس کے ترجمان کے مطابق کونسٹنٹینا ڈموگلیڈو نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ”اس سیل کا ماسٹر مائینڈ ایک پاکستانی ہے جو یورپ سے باہر رہتا ہے۔‘‘
پولیس کی جانب سے بیان کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پولیس اور نیشنل انٹیلی جنس سروس کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک غیر ملکی دہشت گرد نیٹ ورک جس نے یونانی سرزمین پر منتخب اہداف کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اس جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے حملے کے اہداف کا انتخاب کر لیا گیا تھا اور اس بات کی منصوبہ بندی جاری تھی کہ اسے کیسے سرانجام دیا جائے۔
یونان میں یہودیوں کی آبادی تقریباﹰ پانچ ہزار کے آس پاس ہے۔ یونانی حکومت کے اسرائیل کے ساتھ بڑے دوستانہ تعلقات ہیں، جس میں کئی فوجی اور سیکیورٹی کے معاہدے شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے دیے گئے بیان میں مزید یہ بتایا گیا کہ ایران سے تعلق رکھنے والے دونوں پاکستانی باشندوں کی عمریں 29 اور 27 سال ہیں۔ یہ دونوں افراد وسطی ایتھنز کے اس علاقے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جہاں یہودی کثرت سے آتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان کا ہدف ایک ایسی عمارت تھی جس میں ایک یہودی عبادت گاہ اور انہی کا ایک ریستوران بھی تھا۔
ان دونوں افراد کے موبائل فونز سے اس عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو، ویڈیوز اور خاکے بھی ملے ہیں۔ اس ملک میں حالیہ برسوں میں دہشت گردی کا ایسا کوئی واقع پیش نہیں آیا۔
یونانی پولیس کے مطابق مشتبہ افراد ملکی سلامتی اور اس کے ‘بین الاقوامی تعلقات‘ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔گزشتہ روز یونانی وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں انتخابات 21 مئی کو کرائے جائیں گے، چونکہ ملک میں ایک گزشتہ ماہ ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں ہلاک 57 افراد کی موت پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
یونانی وزیر اعظم کریاکوس مٹسوٹاکِس جن کی چار سالہ مدت جولائی میں ختم ہو رہی ہے، اس بد ترین حادثے کے بعد حفاظت کو بہتر بنانے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے وعدے پر دوبارہ انتخاب کے خواہاں ہیں۔
ان کی حکومت نے یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی فرنٹیکس کی مدد سے اپنی سرحدیں بند کر کے سکیورٹی بڑھانے اور غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی سپریم لیڈر ایٹم بم بنانے اور جوہری عدم پھلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا حکم دے سکتے ہیں ، ایرانی مشیر قومی سلامتی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کے کونارک بحری اڈے پر مبینہ امریکی حملہ، دو فوجی زخمی؛ واشنگٹن نے دعوے کی تردید کردی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9273 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5485 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C