یوکرین جنگ: روس کے خلاف خصوصی ٹریبیونل کے قیام پر 34 ممالک متفق
👁️ 538 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ: روس کے خلاف خصوصی ٹریبیونل کے قیام پر 34 ممالک متفق
برسلز (ڈیلی اردو) یورپی کونسل کے 34 رکن ممالک، آسٹریلیا، کوسٹا ریکا اور یورپی یونین نے بطور ادارہ جمعے کے روز اعلان کیا کہ وہ یوکرین کے لیے مستقبل کے ایک خصوصی ٹریبیونل میں شامل ہوں گے، جس کا مقصد یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔
یورپی کونسل کے سیکرٹری جنرل ایلاں برسے نے کہا، ’’روس کو اس کی جارحیت کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا وقت تیزی سے قریب آ رہا ہے۔‘‘
روس کو 2022 میں یورپی کونسل سے نکال دیا گیا تھا، جو یورپی یونین سے الگ اور انسانی حقوق کا ایک ادارہ ہے۔
یہ مشترکہ اعلان یورپی کونسل کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس کے دوران باضابطہ طور پر کیا گیا، جہاں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں اس ٹریبیونل کے انتظامی ڈھانچے اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔
اس کے تحت ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سالانہ بجٹ کی منظوری دے گی، داخلی قواعد اپنائے گی اور ججوں اور پراسیکیوٹرز کا انتخاب کرے گی۔ شریک ممالک نے عدالتی عمل کی آزادی کے احترام کا عہد کیا ہے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ آندرے سیبیہا نے اس موقع کو ’ناقابل واپسی نقطہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طویل عرصے سے جاری احتساب کی کوششوں میں ایک تاریخی پیش رفت ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’خصوصی ٹریبیونل اب ایک قانونی حقیقت بن چکا ہے۔ بہت کم لوگوں کو یقین تھا کہ یہ دن آئے گا، لیکن یہ آ گیا ہے۔‘‘
انہوں نے نازی جرمنی کے رہنماؤں کے خلاف ہونے والے نیورمبرگ ٹرائلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل اسی تاریخی مثال کے جذبے سے جڑا ہوا ہے۔
سیبیہا نے مزید کہا، ’’پوٹن ہمیشہ تاریخ میں اپنا نام درج کرانا چاہتے تھے، اور یہ ٹریبیونل انہیں یہ موقع دے گا۔ وہ تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے، لیکن ایک مجرم کے طور پر۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3395 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C