21/December/2025

یوکرین: زیلنسکی میامی مذاکرات کے بعد یورپی رہنماؤں سے جنگ بندی پر مشاورت

👁️ 233 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوکرین: زیلنسکی میامی مذاکرات کے بعد یورپی رہنماؤں سے جنگ بندی پر مشاورت

یوکرین: زیلنسکی میامی مذاکرات کے بعد یورپی رہنماؤں سے جنگ بندی پر مشاورت

کییف (ڈیلی اردو) روس کے ساتھ قریب چار سالہ جنگی تنازعے کے خاتمے کے لیے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ میں حالیہ مذاکرات کے بعد یورپی ممالک کے رہنماؤں سے مزید مشاورت کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 

یوکرینی دارالحکومت کییف سے اتوار 21 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی یوکرینی جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور میامی میں امریکی اور یوکرینی وفود کے درمیان مذاکرات کے بعد انہیں یورپی شراکت داروں کے ساتھ ایک وسیع دائرہ کار میں مزید مشاورت کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

 

صدر زیلنسکی نے اتوار کے روز ناروے کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ’’میامی میں ہماری سفارتی ٹیم کی طرف سے مذاکرات کے بعد یورپی شراکت داروں کے ساتھ نئی مشاورت ناگزیر ہے۔‘‘

 

انہوں نے مزید کہا کہ فلوریڈا میں امریکی وفد کے ساتھ یوکرینی وفد نے محنت سے کام کیا اور مذاکرات میں تیزی سے پیش رفت ہوئی۔ زیلنسکی نے ناروے کی مدد پر شکریہ ادا کیا لیکن تفصیلات کا ذکر نہیں کیا اور مذاکرات کو ’’تعمیری‘‘ قرار دیا۔

 

گزشتہ اتوار اور پیر کے روز جرمن دارالحکومت برلن میں امریکی، یوکرینی اور یورپی یونین کے مذاکرات کاروں نے بھی شرکت کی تھی۔ میامی مذاکرات میں روس کے ایک اعلیٰ مذاکرات کار شامل تھے، تاہم روسی نمائندے کی یوکرینی وفد سے کوئی براہِ راست ملاقات نہیں ہوئی، اور بات چیت امریکی وفد کے ذریعے ہوئی، جو روس سے بھی رابطے میں ہے۔

 

میامی مذاکرات کے نتائج پر روس نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے، اور بین الاقوامی سفارتی حلقے امید ظاہر کر رہے ہیں کہ روسی یوکرینی جنگ میں ممکنہ طور پر جلد کوئی تصفیہ ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C