یوکرین میں ہسپتال پر روسی فضائی حملوں میں 8 افراد ہلاک
👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین میں ہسپتال پر روسی فضائی حملوں میں 8 افراد ہلاک
کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اےایف پی/اے پی) سومی روسی علاقے کروسک کی سرحد کے بالکل قریب واقع ہے، جہاں کییف نے رواں برس چھ اگست کو ایک اچانک حملہ شروع کیا تھا، جس کا مقصد روس کے اندر ایک ‘بفر زون‘ قائم کرنا تھا۔
یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے ٹیلی گرام پر لکھا، ”سومی میں روسیوں نے دو بار ایک طبی مرکز پر حملہ کیا، اب تک (کی صورتحال کے مطابق) ایک پولیس اہلکار سمیت چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔‘‘
کلیمینکو نے کہا کہ پہلے حملے میں ‘ایک شخص ہلاک‘ ہوا اور ہسپتال کی کئی منزلوں کو نقصان پہنچا، جس کے بعد مریضوں اور عملے کو باہر نکالا جانے لگا۔
کلیمینکو نے مزید لکھا، ”مریضوں کے انخلا کے دوران، دشمن نے ایک بار پھر حملہ کیا۔‘‘
سومی اسی نام کے یوکرینی خطے کا مرکزی شہر ہے، جس کی سرحدیں روس سے ملتی ہیں۔
سومی کی علاقائی انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ دونوں حملوں میں شاہد حملہ آور ڈرون استعمال کیے گئے، اور یہ کہ دوسرے حملے کا نشانہ ایک رہائشی علاقہ بنا۔
ادھر یوکرینی ایئرفورس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس نے گزشتہ شب روس کی جانب سے بھیجے گئے 73 میں سے 69 کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ دارالحکومت کییف کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت اور اس کے مضافات میں قریب 15 روسی ڈرون مار گرائے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C