یوکرین پر روسی میزائل حملوں میں بچوں کا ہسپتال تباہ، 30 سے زائد ہلاکتیں
👁️ 175 بار دیکھا گیا
یوکرین پر روسی میزائل حملوں میں بچوں کا ہسپتال تباہ، 30 سے زائد ہلاکتیں
کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) پیر کو یوکرین کے مختلف شہروں پر درجنوں روسی میزائل داغے گئے۔ ان میزائل حملوں کے نتیجے میں تیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ بچوں کا ایک ہسپتال تباہ ہو گیا ہے۔
روسی کی جانب سے یوکرین میں عموماﹰ دن کے وقت اس انداز کے حملے نہایت شاذونادر دیکھے گئے ہیں۔ یہ درجنوں میزائل ایک ایسے موقع پر داغے گئے جب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی پولستانی دارالحکومت وارسا پہنچ رہے ہیں۔
وارسا میں پولش حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد زیلنسکی یہیں سے واشنگٹن میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔
کییف کا مرکز بھی ہدف
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافیوں نے بتایا ہے کہ یوکرینی دارالحکومت کییف کے مرکز میں متعدد دھماکے سنے گئے جب کہ سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
دوسری جانب کییف میں بچوں کے ایک ہسپتال کی تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں، جس میں طبی عملہ خون آلود لباس میں نظر آ رہا ہے، جب کہ عمارت سے دھواں اٹھنا دکھ رہا ہے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق ملک کے مشرقی اور جنوبی اہم شہری مراکز کو بھی روسی فورسز نشانہ بنا رہی ہیں، ”روسی دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر یوکرین پر بڑا میزائل حملہ کیا ہے۔‘‘
سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں زیلنسکی کا کہنا تھا، ”چالیس سے زائد مختلف اقسام کے میزائل داغے گئے، جن سے رہائشی عمارات، شہری ڈھانچے اور بچوں کے ایک ہسپتال کو نقصان پہنچا۔‘‘
اس سے قبل میونسپل حکام نے اس میزائل حملے کے نتیجے میں سات افراد کی ہلاکت کی اطلاعات دی تھیں۔
فروری دو ہزار بائیس میں یوکرین پر حملے کے بعد سے روس مسلسل یوکرینی شہری ڈھانچے کو ہدف بنا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی روس کی جانب سے یوکرین میں بیک وقت کئی شہروں پر ایک بڑا ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ صدر زیلنسکی کے آبائی علاقے کیروی رِگ، جسے مسلسل روسی بمباری کا سامنا رہا ہے، ان تازہ حملوں میں وہاں کم از کم دس افراد مارے گئے۔ دنیپرو کے علاقے میں بھی ایک اونچی عمارت کو روسی حملے میں نقصان پہنچا۔
شہری ڈھانچا ہدف
ان تازہ حملوں پر روسی حکومت کی جانب سے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے تاہم ماسکو حکومت اصرار کرتی ہے کہ وہ یوکرین کے شہری ڈھانچے کو ہدف نہیں بناتی۔
کییف میں اعلیٰ حکومت عہدیدار اندری یرمک کے مطابق، ”عام شہریوں پر حملے، شہری ڈھانچے کو ہدف بنانا، دنیا آج دہشت گردی کے یہ واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے، جسے صرف طاقت کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ زیلنسکی اور دیگر یوکرینی حکام مغربی اتحادی ممالک سے مسلسل مطالبات کر رہے ہیں کہ یوکرین کو پیٹریاٹ سمیت فضائی دفاعی نظام ارسال کیے جائیں تاکہ یوکرین روسی میزائل حملوں سے تحفظ حاصل کر سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C