آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ
👁️ 33 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال، بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کی عزت، وقار اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا، آرمی چیف قمر باجوہ نے اگلے مورچوں پر افسروں اور جوانوں کی مستعدی اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں بالخصوص یو این کی گاڑی کو نشانہ بنانا علاقائی امن کےلیے خطرہ ہیں، بھارتی فوج کو کسی بھی مس ایڈونچر یا جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایل او سی پر رہنے والے بےگناہ شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کرے گی، پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کی عزت، وقار اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے معاملے پر بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔
قبل ازیں ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5168 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C