سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کو گولیاں مارنے کی دھمکی دی
👁️ 196 بار دیکھا گیا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کو گولیاں مارنے کی دھمکی دی
نیویارک(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے امریکی اخبار نے اہم دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جمال خشوگی کے قتل سے ایک سال قبل صحافی کو گولیاں مارنے کی دھمکی دی، جمال خشوگی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف ظاہر کیا گیا کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، قتل کے ایک سال قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خشوگی کو گولیاں مارنے کی دھمکی دی تھی، جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ترکی جانے والے تین رکنی انکوائری کمیشن نے قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا.
مشن میں شامل نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ اگینز کلیمرڈ نے کہا ہے کہ سعودی اہلکاروں نے جمال خشوگی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت وحشیانہ انداز میں قتل کیا۔
اگنیز کا مزید کہنا تھاکہ استنبول میں دوران تفتیش جمع کیے گئے شواہد سے بادی النظر میں یہ پیشہ ورانہ بد اعمالی کا کیس ہے جبکہ سعودی عرب نے ترکی کی تحقیقات میں رخنے بھی ڈالے تاہم تقریباً 4 ماہ بعد بھی جمال خشوگی کی لاش نہیں مل سکی۔
ماورائے عدالت قتل کی تفتیش کے ماہر اگینز کا مزید کہنا تھاکہ جمال خشوگی کا سفاکانہ قتل ان کے پیاروں کے لیے ناقابل یقین صدمہ ہے جس کے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا، تین رکنی کمیشن جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے رپورٹ جون میں پیش کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C