آئی سی سی فوجی ٹوپیاں پہننے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے: چیئرمین پی سی بی احسان مانی
👁️ 95 بار دیکھا گیا
آئی سی سی فوجی ٹوپیاں پہننے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے: چیئرمین پی سی بی احسان مانی
کراچی (ڈیلی اردو) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے، بھارتی ٹیم نے فوجی کیپ پہن کر بری حرکت کی جس سے ان کا معیار گرا ہے۔
یہ بات انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی سے بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن لینےکا مطالبہ کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ عمران طاہر، معین علی کے ساتھ تعصبانہ رویے پر آئی سی سی نے قدم اٹھایا تھا، چاہتے ہیں آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف ایکشن لے۔
احسان مانی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے بری حرکت کی جس سے ان کا معیار گرا ہے، اس معاملے پر آئی سی سی کوخط لکھ دیا ہے اور 12گھنٹے میں دوسرا خط لکھنے جارہے ہیں، نہیں چاہتے سیاست کیلئے کرکٹ کو استعمال کیا جائے۔
پی ایس ایل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کے سیکیورٹی آفیشلز کراچی آرہے ہیں، پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد سے انہیں معلوم ہوجائے گا کہ پاکستان میں کرکٹ کو کوئی خطرہ نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5070 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C