بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
راولپنڈی(ڈیلی اردو)شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے 36 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مستونگ میں 4 ستمبر کو کیے گئے ایک آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد دہشتگردوں کے قبضے سے ملنے والا اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات موقع پر ہی تلف کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے شعبان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 4 ٹھکانے نشانہ بنائے گئے جبکہ 26 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
بیان کے مطابق قلات میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
اسی طرح ضلع سبی کے علاقے بھاگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 48 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق رواں سال بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک 1188 سے زائد دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C