آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دائرہ فجیرہ کے جنوب تک بڑھا دیا، ایران کا دعویٰ
👁️ 228 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دائرہ فجیرہ کے جنوب تک بڑھا دیا، ایران کا دعویٰ
تہران (ڈیلی اردو) آبنائے ہرمز کی نگرانی کے لیے قائم ایران کے نئے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے کنٹرول کادائرہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے جنوبی سمندری علاقے تک پھیلا ہوا ہے، جہاں آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے کے لیے تیل کی اہم تنصیبات قائم ہیں۔
اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز، جو عالمی توانائی ترسیل کی ایک اہم بحری گزرگاہ ہے، عملاً ایرانی کنٹرول میں آ چکی ہے۔
ایران نے جنگ کے بعد اس آبی راستے کے ذریعے بحری آمد و رفت پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہاں سے گزرنے والے تمام جہازوں کو ایرانی مسلح افواج سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔
آبنائےخلیج فارس اتھارٹی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک نقشے کے ہمراہ جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس نے آبنائے ہرمز کے ’’انتظامی اختیار‘‘ کی حدود متعین کر دی ہیں۔
بیان کے مطابق یہ دائرہ ایران کے کوہِ مبارک سے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے جنوبی حصے تک اور ایران کے جزیرہ قشم سے اماراتی ریاست ام القوین تک پھیلا ہوا ہے۔
ادارے نے مزید کہا کہ اس علاقے سے آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں کے لیے آبنائے خلیج فارس اتھارٹی سے رابطہ اور اجازت لازمی ہوگی۔
ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات جنگ کے بعد شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ تہران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔
گزشتہ ہفتے ایران نے متحدہ عرب امارات پر جنگ میں فعال کردار ادا کرنے کا الزام بھی لگایا تھا، تاہم ابوظہبی نے اس الزام کی تردید کی۔
متحدہ عرب امارات نےآبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کی سختمخالفت کرتے ہوئے بحری آمد و رفت کی آزادی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعے کے روز امارات نے فجیرہ کے راستے آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے والی نئی تیل پائپ لائن کی تعمیر تیز کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق مغرب-مشرق پائپ لائن کے ذریعے سرکاری تیل کمپنی ADNOC کی برآمدی صلاحیت دوگنا ہو جائے گی اور منصوبہ آئندہ سال مکمل ہونے کی توقع ہے۔
ایران بارہا خلیجی ممالک پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ انہوں نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دی تاہم خلیجی ممالک ان الزامات کی مسلسل تردید کرتے آئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C