ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے باوجود داعش شام میں مضبوط ہے: امریکی رپورٹ
👁️ 82 بار دیکھا گیا
ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے باوجود داعش شام میں مضبوط ہے: امریکی رپورٹ
نیو یارک (ڈیلی اردو) آزاد امریکی کمیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے رہنما ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے باوجود شام میں مضبوط ہے اور اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ عراق سے امریکی افواج کا انخلا ممکنہ طور پر شدت پسندوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگان میں انسپکٹر جنرل کے دفتر کے ماتحت ایک آزاد کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں رپورٹ میں کہا گیا کہ شام میں امریکی اسپیشل فورس کے ایک آپریشن میں البغدادی کی گذشتہ سال کے آخر میں ہلاکت نے شدت پسند تنظیم کی صلاحیتوں کو متاثر نہیں کیا۔
48 سالہ البغدادی نے 2014 سے دولت اسلامیہ (داعش) کی قیادت کی اور وہ دنیا میں مطلوب افراد کی فہرست میں سرفہرست تھا۔ اس نے سنہ 2014ء میں عراق اور شام کے وسیع رقبے پر ڈرامائی انداز میں قبضہ کرلیا تھا۔
البغدادی کو 27 اکتوبر 2019 کو شمال مغربی شام کی ادلب گورنری میں امریکی اسپیشل فورسز کے ایک آپریشن میں مارا گیا جس کے بعد داعش نے ابو ابراہیم الہاشمی القرشی نامی ایک جنگجو کو اس کا جانشین مقرر کیا ہے۔
رپورٹ میں مشرق وسطی میں امریکی افواج کے لیے ذمہ دار امریکی سنٹرل کمانڈ کے حوالے سے کہا گیاکہ داعش کی قیادت اور اس کے شام کے شہروں اور دیہاتوں میں موجود نیٹ ورک کے درمیان بھرپور روابط موجود ہیں اور ان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ اور ملٹری انٹیلیجنس ایجنسی دونوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بغدادی کی موت عراق اور شام میں داعش کی صلاحیتوں کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔
3 جنوری کو بغداد میں امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکی فوج نےعراق میں اپنے 5200 فوجیوں کے تحفظ کے لیے داعش کے خلاف آپریشن عارضی طور پر روک دیا تھا۔
امریکا سنہ 2014ء سے شام اور عراق میں ‘داعش’ کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن میں سرگرم ہے اور داعش مخالف عالمی اتحاد کی قیادت کررہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C